آسٹریلیا کی چار کھلاڑیوں کو جگہ، سوفی مولینوکس ٹیم کی کپتان مقرر

دبئی (پی پی اے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو بھی شامل کیا گیا ہے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ایونٹ کی فاتح آسٹریلیا کی چار کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے ان میں سوفی مولینوکس کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بیتھ مونی ایلیس پیری اور ایشلے گارڈنر بھی ٹیم کا حصہ ہیں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے اعلان کردہ ٹیم میں انگلینڈ کی ڈینی وائٹ اور نیٹ سکیور برنٹ جنوبی افریقہ کی ماریزان کیپ آئرلینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ بھارت کی شری چرنی اور سری لنکا کی نیلاکشیکا سلوا بھی شامل ہیں آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کی ڈارسی کارٹر کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی نامزد کیا ہے

Comments (0)
Add Comment