پرتگال کی شکست کے بعد رونالڈو آبدیدہ ورلڈ کپ سفر ہمیشہ کے لیے اختتام پذیر

ٹیکساس ( پی پی اے) پرتگال کے 41 سالہ کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب سپین کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں 0-1 کی شکست کے ساتھ ہمیشہ کے لیے ادھورا رہ گیا امریکا کی ریاست ٹیکساس میں کھیلے گئے ٹاپ 16 مرحلے کے اس اہم مقابلے میں رونالڈو حریف دفاع کو توڑنے اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے میچ کے اختتام پر وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں آبدیدہ دکھائی دیے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ فٹبال میں جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ وہ مطمئن ضمیر کے ساتھ ورلڈ کپ سے رخصت ہو رہے ہیں جبکہ 2016 میں یورپی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنا بھی ان کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کے برابر اہمیت رکھتا ہے رونالڈو نے اپنے آخری ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر تین گول اسکور کیے جن میں ازبکستان کے خلاف دو اور کروشیا کے خلاف ایک پنالٹی گول شامل تھا تاہم وہ سپین کے خلاف کوئی گول نہ کر سکے پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور کا اعزاز حاصل کرنے والے رونالڈو نے اپنے کیریئر میں بے شمار کلب ٹرافیاں اور متعدد انفرادی اعزازات اپنے نام کیے تاہم ورلڈ کپ ٹائٹل ان کے کیریئر کی واحد بڑی حسرت بن کر رہ گیا میچ کے اختتام پر وہ انتہائی افسردہ حالت میں میدان سے باہر روانہ ہوئے

Comments (0)
Add Comment