آئی جی اسلام آباد کا پولیس لائنز سکیورٹی انتظامات کا جائزہ سید علی ناصر رضوی کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل بھی سنے

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کے انٹری پوائنٹ کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات انٹری مینجمنٹ سسٹم اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے دورے کے دوران اے آئی جی لاجسٹکس نے آئی جی اسلام آباد کو پولیس لائنز کے انٹری پوائنٹ پر سکیورٹی انتظامات انٹری مینجمنٹ سسٹم اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی. آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ پولیس لائنز میں فول پروف سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور تمام افسران و اہلکار مستعدی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیں انہوں نے آنے جانے والے تمام افراد کی مؤثر چیکنگ سکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نفری کو پیشگی بریف کرنے اور تمام ڈیوٹی پوائنٹس کا باقاعدگی سے معائنہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ فرائض انجام دیں جبکہ تمام سینئر پولیس افسران پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات کے باقاعدہ دورے کرکے جاری ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کو میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اگر کسی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلاجھجھک کھلی کچہری میں آسکتا ہے کیونکہ پولیس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستیں مقررہ وقت کے اندر میرٹ پر نمٹا کر رپورٹ سنٹرل پولیس آفس ارسال کی جائے انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بھی عوامی ملاقات کے مقررہ اوقات کی پابندی شہریوں سے بروقت ملاقات اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف عوام دوست اقدامات کر رہی ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والی کھلی کچہریاں عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں

Comments (0)
Add Comment