ہائیکو (پی پی اے) پاکستان نے اے وی سی ایشین بوائز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ 2026ء میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اپنے آخری گروپ میچ میں تھائی لینڈ کو مسلسل تین سیٹس میں شکست دے کر گروپ مرحلہ ناقابلِ شکست انداز میں مکمل کر لیا چین کے شہر ہائیکو میں جاری چیمپئن شپ کے گروپ سی کے میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 19-25، 19-25 اور 23-25 سے شکست دی قومی ٹیم نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ پورے گروپ مرحلے میں ایک بھی سیٹ اپنے حریفوں کے خلاف نہیں ہارا اس سے قبل پاکستان نے کرغیزستان کو 10-25، 19-25 اور 17-25 جبکہ قازقستان کو 14-25، 12-25 اور 9-25 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں فہد علی محمد انس اور کپتان محمد عرفان نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ تیسرے سیٹ میں تھائی لینڈ نے سخت مزاحمت کی تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے دباؤ کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے سیٹ اور میچ اپنے نام کر لیا پاکستان اب 16 جولائی کو کوارٹر فائنل میں پول اے کی رنر اپ ٹیم کا سامنا کرے گا پاکستان کے حریف کا فیصلہ میزبان چین اور چائنیز تائپے کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد ہوگا