لندن (پی پی اے) برطانوی شہزادہ ولیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کے بعد انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے لیے حوصلہ افزا اور جذباتی پیغام جاری کیا ہے شہزادہ ولیم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی آفیشل انسٹا اسٹوری کے ذریعے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ نتیجہ مایوس کن رہا لیکن پوری ٹیم نے غیر معمولی جذبے اور عزم کے ساتھ مقابلہ کیا انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا آپ نے پوری کوشش کی اور ہمیں اس ناقابلِ یقین ٹورنامنٹ پر آپ پر بے حد فخر ہے شہزادہ ولیم نے مزید کہا کہ میدان میں ٹیم نے جس اعتماد ہمت اور مقابلے کے جذبے کا مظاہرہ کیا اس نے پوری قوم کو متاثر کیا ہے اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا اپنے سر فخر سے بلند رکھیں واضح رہے کہ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی جبکہ ارجنٹینا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا