جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 52 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

کراچی (پی پی اے) جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں تمام وکٹیں گنوا کر 106 رنز بنائے شہر بانو نے 22 گیندوں پر 39 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے تاہم وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکیں عریشہ انصاری نے 17 میمونہ خالد نے 11 جبکہ ماہ نور زیب 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جنوبی افریقہ کی جانب سے میاں لالور، ملیسا اور مباسہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں اس سے قبل جنوبی افریقہ کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے کپتان میکی وان وورسٹ نے 42 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں 9 چوکے شامل تھے جبکہ ڈینی لی بوشوف نے 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 39 رنز بنائے جن میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے کرس ماری نے 23 اور شربا و ڈیڈری سان ایسٹبرگ نے 13،13 رنز اسکور کیے پاکستان کی جانب سے ماہم نزاکت نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ماہ نور زیب ماہ نور اور میمونہ خالد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو کھیلا جائے گ

Comments (0)
Add Comment