پی سی بی نے سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ سیزن ٹو کا اعلان کردیا 1200 سکول 100 اضلاع، 15 ستمبر سے قومی سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز 2026-27 کے دوسرے سیزن کا باضابطہ اعلان کر دیا اس موقع پر سینئر جنرل مینیجر ڈومیسٹک کرکٹ اسامہ شارون اور سابق قومی کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا انہوں نے بتایا کہ پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد دوسرے سیزن کو مزید وسعت دی گئی ہے اس بار ملک بھر کے 100 اضلاع سے 1200 سکول ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جبکہ پہلے سیزن میں 39 اضلاع کے سکول شریک ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ سکولوں کے ٹریننگ کیمپ 10 اگست سے شروع ہوں گے جبکہ قومی سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر سے ہوگا پی سی بی حکام کے مطابق ٹورنامنٹ چار مراحل پر مشتمل ہوگا جن میں سکول ٹیمیں ضلعی ڈویژنل صوبائی اور قومی سطح پر مرحلہ وار مقابلہ کریں گی ٹورنامنٹ میں شریک تمام سکولوں کو پی سی بی کی جانب سے مالی معاونت اور تکنیکی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ ملک بھر سے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو سامنے لایا جا سکے

Comments (0)
Add Comment