اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی قومی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 سے شکست دے دی پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا مقابلہ اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی دلچسپ اور سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا پاکستان کی جانب سے زکریا حیات عبدالرحمان رانا وحید اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کرکے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا میچ میں عمدہ کارکردگی پر زکریا حیات کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا جنوبی کوریا کے خلاف پاکستان کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے قومی ٹیم یہ سیریز ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیل رہی ہے اور میگا ایونٹ سے قبل مسلسل کامیابیوں نے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے