پاکستان ویمن ٹیم سری لنکا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں سیریز 2-1 سے ہارنے کے باوجود آخری میچ میں کامیابی حاصل

لاہور (پی پی اے) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی قومی ویمن ٹیم نے دورے کے دوران تین ایک روزہ بین الاقوامی ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز میں حصہ لیا
ون ڈے سیریز میں پاکستان نے پہلا میچ پانچ وکٹوں سے جیت کر شاندار آغاز کیا تاہم میزبان سری لنکا نے دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں آٹھ، آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی بعد ازاں کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے سری لنکا نے ابتدائی دونوں ٹی ٹونٹی میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی جبکہ پاکستان نے آخری ٹی ٹونٹی چار وکٹوں سے جیت کر کلین سوئپ سے بچتے ہوئے سیریز کا اختتام کیا۔ اس طرح ٹی ٹونٹی سیریز بھی سری لنکا نے 2-1 سے جیت لی دورے کے دوران قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے مختلف کنڈیشنز میں کھیلتے ہوئے قیمتی بین الاقوامی تجربہ حاصل کیا بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ کوچنگ اسٹاف نے آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے لیے ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے مطابق وطن واپسی کے بعد قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑیاں مختصر آرام کے بعد آئندہ بین الاقوامی مصروفیات کی تیاری کا آغاز کریں گی تربیتی کیمپ میں فٹنس مہارتوں میں بہتری اور ٹیم کمبی نیشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ مستقبل کی سیریز اور بڑے عالمی ایونٹس میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں

Comments (0)
Add Comment