پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ سے باہر فرانس شامل ایف آئی ایچ نے پرو لیگ 2026-27 شیڈول جاری کیا پاکستان کی جگہ فرانس نے سنبھال لی

لوزان (پی پی اے) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی پرو لیگ 2026-27 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے سیزن کا آغاز 8 دسمبر 2026 سے ارجنٹینا میں ہوگا تاہم پاکستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم گزشتہ سیزن میں مسلسل ناکامیوں اور آخری پوزیشن پر رہنے کے باعث پرو لیگ سے تنزلی کے بعد نئے سیزن میں شرکت نہیں کرے گی جبکہ اس کی جگہ فرانس کی ٹیم شامل ہوگی ایف آئی ایچ کے مطابق 2026-27 کے سیزن میں مجموعی طور پر 144 میچز کھیلے جائیں گے جن میں دنیا کی صفِ اول کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں مختلف ممالک میں پرو لیگ ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی پاکستان کے لیے گزشتہ سیزن انتہائی مایوس کن ثابت ہوا جہاں قومی ٹیم اپنے تمام 16 میچز ہار گئی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہی بیلجیئم اسپین انگلینڈ اور بھارت سمیت مضبوط حریفوں کے خلاف ایک بھی کامیابی حاصل نہ کرنے کے باعث پاکستان پرو لیگ سے تنزلی کا شکار ہوگیا دوسری جانب فرانس کی مردوں کی ٹیم نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ جیت کر پرو لیگ میں ترقی حاصل کی اور پاکستان کی جگہ نئے سیزن کا حصہ بن گئی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں بھارت نے بھی نیشنز کپ جیت کر دوبارہ پرو لیگ میں واپسی حاصل کی ہے. شیڈول کے مطابق افتتاحی مرحلہ 8 سے 13 دسمبر تک ارجنٹینا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 14 سے 22 دسمبر تک اسپین کے شہر ویلنسیا میں میچز ہوں گے فروری 2027 میں ارجنٹینا بھارت اور آسٹریلیا جبکہ جون 2027 میں بیلجیئم جرمنی اور نیدرلینڈز پرو لیگ کے مختلف مراحل کی میزبانی کریں گے ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام نے بھارت کی خواتین اور فرانس کی مردوں کی ٹیم کی پرو لیگ میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیگ دنیا کی بہترین ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے پاکستان کی پرو لیگ سے غیر موجودگی قومی ہاکی کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے اب قومی ٹیم کو دوبارہ پرو لیگ میں جگہ بنانے کے لیے ایف آئی ایچ کے کوالیفائنگ نظام کے تحت نیشنز کپ سمیت دیگر کوالیفائنگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی

Comments (0)
Add Comment