مکہ معاہدے کے تناظر میں اسلام آباد پولیس کا شاندار فلیگ مارچ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی عزم سے اظہار یکجہتی شہریوں کا والہانہ استقبال

اسلام آباد (پی پی اے) مکہ معاہدے کے تناظر میں پاکستان ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات باہمی تعاون اور مشترکہ دفاعی عزم سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں شاندار فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کی جبکہ شہریوں نے اس کا والہانہ استقبال کیا تفصیلات کے مطابق فلیگ مارچ میں ایس ایس پی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سلیمان ظفر ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوا اور وفاقی دارالحکومت کی مختلف اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا اختتام پذیر ہوا فلیگ مارچ کے دوران پاکستان ترکیہ اور سعودی عرب کے قومی پرچم لہراتے رہے جبکہ پاکستان زندہ باد اور پاکستان ترکیہ اور سعودی عرب دوستی پائندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مشترکہ دفاعی عزم ہماری مشترکہ طاقت اور اتحاد کی علامت ہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کا انعقاد قومی یکجہتی دفاعی تعاون اخوت اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور سعودی عرب کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات قابل فخر ہیں جبکہ تینوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد تعاون اور شراکت داری خطے میں امن استحکام اور اتحاد کے لیے اہم ہے قاضی علی رضا نے مزید کہا کہ فلیگ مارچ کے ذریعے اسلام آباد پولیس نے قومی وقار حب الوطنی دفاعی یکجہتی اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مضبوط رشتوں کا پیغام عام کیا ہے یہ مضبوط شراکت داری ہمارے مشترکہ عزم اتحاد اور اخوت کی روشن علامت ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی اتحاد اور برادر ممالک کے ساتھ دوستی و بھائی چارے کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی پاکستان ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مشترکہ دفاعی عزم کو اجاگر کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس کی تمام اہم عمارتوں کو خصوصی برقی قمقموں سے روشن کیا گیا جبکہ پولیس کی عمارتوں پر تینوں ممالک کے قومی پرچم بھی آویزاں کیے گئے فلیگ مارچ میں شریک پولیس افسران اور جوانوں نے تینوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ عزم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ شہریوں کی جانب سے بھی فلیگ مارچ کا والہانہ استقبال کیا گیا

Comments (0)
Add Comment