پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 عالمی چیمپئن بن گئے

پیرس (پی پی اے)محمد زبیر نے جنوبی کوریا کے ہائی لو کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا پیرس میں منعقدہ ٹیکن 8 ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے محمد زبیر نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی چیمپئن شپ اپنے نام کرلی محمد زبیر نے گرینڈ فائنل میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی ہائی لو کو 0-5 سے آؤٹ کلاس کیا فائنل میں محمد زبیر نے اپنے پسندیدہ کردار ڈریگنوو جبکہ ہائی لو نے برائن فیوری کے کردار کے ساتھ مقابلہ کیا عالمی چیمپئن بننے والے محمد زبیر کو ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ 3 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم بھی ملی جو پاکستانی کرنسی میں 8 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے خاص دوست کی بدولت فتح ملی شاندار فتح کے بعد محمد زبیر نے اپنی کامیابی کا راز سخت محنت، لگن اور پاکستان میں کی جانے والی بھرپور پریکٹس کو قرار دیا محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ایک خاص دوست کی مدد اور حوصلہ افزائی نے بھی انہیں کامیابی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا

Comments (0)
Add Comment