بابر اعظم دو سال بعد آئی سی سی ٹاپ ٹین میں شامل آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم پانچ درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے

اسلام آباد (پی پی اے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم پانچ درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے اور دسویں نمبر پر پہنچ گئے بابر اعظم تقریباً دو سال بعد ٹاپ ٹین ٹیسٹ بیٹرز میں شامل ہوئے ہیں سعود شکیل دو درجے تنزلی کے بعد 26ویں جبکہ محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر آگئے عبداللہ شفیق نے 25 درجے ترقی کرتے ہوئے 32ویں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ شان مسعود تین درجے تنزلی کے بعد 39ویں نمبر پر موجود ہیں ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ساجد خان پانچ درجے بہتری کے بعد 30ویں نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلی نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسری اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے بہتری کے بعد ساتویں افغانستان کے رحمان اللہ گرباز تین درجے بہتری کے بعد 11ویں اور حشمت اللہ شاہدی چار درجے بہتری کے بعد 50ویں نمبر پر آگئے ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلی پاکستان کے ابرار احمد دوسری اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے

Comments (0)
Add Comment