ملتان (پی پی اے) فخر زمان کے 123 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت نیشنل چیمپیئنز کپ کے پہلے میچ میں پاکستان گرینز نے پاکستان وائٹس کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ ایک اوور پہلے ہی ہوگیا افتتاحی میچ میں فلڈلائٹس کی خرابی کے باعث کچھ دیر کے لیے کھیل روکنا پڑا تاہم اسٹیڈیم انتظامیہ نے فوری طور پر لائٹس کی بحالی کا کام مکمل کرکے میچ دوبارہ شروع کرایا پاکستان وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 279 رنز کا ہدف دیا شاہزیب خان نے 76، حسن نواز نے 56 اور خوشدل شاہ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرینز کی جانب سے فخر زمان نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز اسکور کیے۔ شاداب خان 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فہیم اشرف 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے پاکستان وائٹس کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا