اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے روس کے شہر کازان میں منعقد ہونے والے فور نیشن انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اگست 2026 سے اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں لگنے والا تربیتی کیمپ 15 اگست سے شروع ہوگا، جبکہ فور نیشن ٹورنامنٹ 27 اگست سے یکم ستمبر 2026 تک روس کے شہر کازان میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی اور نیشنل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام منتخب کھلاڑیوں کو 15 اگست کو شام 5 بجے تک کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کیمپ کے لیے گول کیپرز میں فیضان جنجوعہ، محمد اویس، منیب الرحمن اور اویس رشید؛ یفینڈرز میں یاسر اسلام، احسان خان، عثمان خان، محمد زین، اسد عزیز اور بلال اسلم؛ مڈفیلڈرز میں عبدالحمید، احسن ندیم، سمیع اللہ، عقیل احمد، عرفان شاہ، محمد عاطف، عبدالوہاب اور ریحان علی جبکہ فارورڈز میں ارسلان، طٰہٰ شیروانی، سرفراز ظہیر، اویس ارشد، شریف خان، محمد فیضان، علی مرتضیٰ، محمد بلال، تیمور جاوید، محمد احمد، دانش طارق، رمضان سرگانہ، ابوذر، عبدالیوسف، وسیم اکرم اور عثمان اشرف شامل ہیں پی ایچ ایف نے تمام متعلقہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز، اسپورٹس ڈیپارٹمنٹس اور سروس آرگنائزیشنز کو بھی خطوط ارسال کردیئے ہیں۔ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ، کم از کم 6 ماہ کی میعاد والا پاسپورٹ، 8 پاسپورٹ سائز تصاویر اور اپنی پلیئنگ کٹ ہمراہ لائیں