لزبن (پی پی اے) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے آسٹریلیا کی نینا ہرمن کے ساتھ مل کر آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل دوبارہ جیت لیا۔ فائنل میں اعصام الحق اور نینا ہرمن نے پرتگال کی ٹاپ سیڈ جوڑی فریڈ گل اور ریٹا فریٹاس کو 6-4، 6-3 سے شکست دی۔ اعصام الحق اور عقیل خان نے مینز 45 پلس ڈبلز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی جوڑی کو فائنل میں فرانس کے جیک گلے اور ژاں بپٹسٹ رینالٹ کے ہاتھوں 1-6، 7-6، 10-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا عقیل خان نے 40 پلس مکسڈ ڈبلز میں جرمنی کی ایلین اراناس روتھ کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا لزبن میں منعقدہ آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم اور انفرادی چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر چار تمغے جیتے