ملتان (پی پی اے) نیشنل چیمپئنز کپ کا فیصلہ کن معرکہ کل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان گولڈ اور پاکستان گرین کے درمیان کھیلا جائے گا جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی پاکستان گرین نے شاندار کارکردگی کے بعد پہلے ہی فائنل میں جگہ بنالی تھی جبکہ پاکستان گولڈ نے فیصلہ کن لیگ میچ میں پاکستان وائٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی پاکستان وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان گولڈ نے مطلوبہ ہدف 28 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی کل ہونے والے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے شائقین کرکٹ کی نظریں ٹائٹل کے حصول کے لیے ہونے والے اس اہم معرکے پر مرکوز ہیں