پاکستان کے لیے ہاکی ورلڈ کپ کا اگلا مرحلہ ممکن بھارت کے خلاف میچ فیصلہ کن صورت اختیار کر گیا جیت کی صورت میں پاکستان اگلے راؤنڈ میں جائے گا

اسلام آباد (پی پی اے) ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ڈی میں انگلینڈ نے بھارت کو 4-2 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جس کے بعد پاکستان کے لیے بھی اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات برقرار ہیں بھارت کی شکست کے بعد پاکستان کا گروپ کا آخری میچ انتہائی اہم ہوگیا ہے قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہوگی پاکستان بھارت کو شکست دے دیتا ہے تو اس کے پوائنٹس 4 ہوجائیں گے اور وہ گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے اگر پاکستان اور بھارت کا میچ برابر رہتا ہے تو بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے آگے رہے گا اور اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا جبکہ پاکستان کو درجہ بندی کے میچز کھیلنا ہوں گے۔پاکستان نے ورلڈ کپ مہم کا آغاز انگلینڈ کے خلاف 1-4 کی شکست سے کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ویلز کے خلاف 3-3 سے مقابلہ برابر کیا۔گروپ ڈی میں انگلینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست بھارت 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ویلز ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور پاکستان ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا میچ پڑی اہمیت کا حامل ہو گیا جیت کی صورت میں اگلے راؤنڈ میں جائے گا شکست کی صورت میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا

Comments (0)
Add Comment