پرتگالی سائیکلسٹ روی اولیویرا نے اپنے آبائی شہر پورٹو میں ولٹا اے پرتگال ریس کا آخری مرحلہ جیت لیا

پورٹو ( پی پی اے) پرتگالی سائیکلسٹ روی اولیویرا نے اپنے آبائی شہر پورٹو میں ولٹا اے پرتگال ریس کا آخری مرحلہ جیت لیا اور اپنی فتح 19 سالہ برطانوی سائیکلسٹ فنلے ٹارلنگ کے خاندان کے نام کردی
فنلے ٹارلنگ جمعے کو ریس کے آٹھویں مرحلے کے دوران حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی ٹیم ایونٹ سے دستبردار ہوگئی تھی۔ اہلخانہ کی اجازت سے ریس کے آخری دو مراحل مکمل کیے گئے فرانسیسی سائیکلسٹ الیکسس گوئرن نے مجموعی ریس جیت لی جبکہ اولیویرا نے سپرنٹ فنش میں کامیابی حاصل کی اولیویرا نے کہا کہ گزشتہ چند دن انتہائی مشکل تھے اس لیے وہ اپنی فتح فنلے ٹارلنگ کی یاد اور ان کے اہلخانہ کے نام کرتے ہیں

Comments (0)
Add Comment