کراچی (پی پی اے) 16 سالہ نوجوان کرکٹر ارحم محفوظ نے یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ انٹر ہاؤس کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرلیا. ارحم محفوظ گزشتہ ایک سال سے معین خان کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدگی سے کرکٹ کی تربیت اصل کررہے ہیں ٹورنامنٹ میں عبدالرازق ہاؤس کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اؤلنگ، وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔ مخالف ٹیم نے 15 اوورز میں 176 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ ارحم نے باؤلنگ کرتے ہوئے اپنے دو اوورز میں صرف 6 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹ کیپر کی حیثیت سے بھی انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کیچز پکڑے۔ بیٹنگ میں ارحم حفوظ نے اوپننگ کرتے ہوئے پراعتماد اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 94 رنز بنائے، جس کی بدولت عبدالرازق ہاؤس نے کامیابی حاصل کی۔تینوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر ارحم محفوظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ان کی اندار کارکردگی محنت، لگن اور کرکٹ سے ان کے جذبے کی عکاس ہے۔معین خان کرکٹ اکیڈمی میں گزشتہ ایک سال سے جاری تربیت کے دوران ارحم اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ قیمتی تجربہ بھی حاصل کررہے ہیں۔ یومِ آزادی ٹورنامنٹ میں ان کی یہ یادگار کارکردگی ان کے کرکٹ سفر میں اہم سنگِ میل قرار دی جارہی ہے۔