پاکستان بھارت ہاکی میچ اگلے مرحلے کی رسائی کا فیصلہ کل کے میچ سے ہوگا

اسلام آباد (پی پی اے) ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کل کھیلا جائے گا جو قومی ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے پاکستان کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے بھارت کے خلاف لازمی کامیابی حاصل کرنا ہوگی.پاکستان اور بھارت کا یہ مقابلہ گروپ مرحلے میں قومی ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی تو قومی ٹیم کے پوائنٹس 4 ہوجائیں گے اور وہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ شکست کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا. اگر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہتا ہے تو بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے آگے رہتے ہوئے اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا جبکہ پاکستان کو درجہ بندی کے میچز کھیلنا ہوں گے. پاکستان نے ورلڈ کپ میں اب تک ویلز کے خلاف میچ 3-3 سے برابر کیا ہے پاکستان اور بھارت کا کل ہونے والا مقابلہ قومی ٹیم کے لیے کرو یا مرو کی حیثیت اختیار کرچکا ہے جس میں کامیابی ہی پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچا سکتی ہے

Comments (0)
Add Comment