میڈرڈ ( پی پی اے)۔فرانس کے سائیکلسٹ باسٹین ٹرونچون نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا، یہ ان کے کیریئر کی ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ بی بی سی کے مطابق ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 81واں ایڈیشن جاری ہے، جس میں 23 ٹیموں کے سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔ ریس کا دسواں مرحلہ الکاراز سے ایلچے دے لا سیرا تک 184.5 کلومیٹر طویل پہاڑی ٹریک پر منعقد ہوا۔ 24 سالہ باسٹین ٹرونچون نے شاندار سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 7 منٹ 41 سیکنڈ میں مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈنمارک کے میگنس کورٹ دوسرے، بیلجیم کے تھباؤ نیس تیسرے، واؤٹ وان آرٹ چوتھے جبکہ اٹلی کے الیسینڈرو رومیل پانچویں نمبر پر رہے۔ مجموعی مقابلے میں سپین کے سائیکلسٹ اینرک ماس کی برتری برقرار ہے۔ سابق قائد اور سلوانین سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر کے ریس سے دستبردار ہونے کے بعد اینرک ماس نے ریڈ جرسی حاصل کی تھی۔ تڈیج پوگاآر آٹھویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال منتقل ہوئے تھے اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس 21 مراحل پر مشتمل ہے، جس میں سائیکلسٹ مجموعی طور پر 3310.6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ریس 13 ستمبر کو سپین میں اختتام پذیر ہوگی,