پاکستان نے جونیئر ایشیا کپ میں قازقستان کو 15 گول سے شکست دے دی

چین (پی پی اے) چین میں جاری مینز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے پول بی کے میچ میں پاکستان نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کو ایک طرفہ مقابلے میں 0-15 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا اور مسلسل گولز کے حملے جاری رکھے۔ پاکستان کی جانب سے رانا عبدالسامی اور رانا ولید نے شاندار ہیٹ ٹرکس سمیت 4،4 گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 اہم گول بنائے۔ بشارات علی، غلام مصطفیٰ، علی انصر، محمد یحییٰ نجیب اور حمزہ علی نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کے رانا ولید مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے گرین شرٹس کو شاندار اور یکطرفہ فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

Comments (0)
Add Comment