کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن یورپ قمر ریاض خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان اور قوم کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا

راولپنڈی (پی پی اے) کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن یورپ قمر ریاض خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان اور قوم کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6سمبر 1965کا وہ تاریخی دن جب دشمن نے رات کی تاریخی میں پاکستان پر حملہ کیا تو عسکری قیادت کے بہادر جوانوں نے دشمن کے حملے کا جواب دے کر ان کے ہر اس ارادے کو ناکام بنایا جو پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش تھی اللہ کی مدد سے دشمن کو عبرت ناک شکست دی جب بھارتی فوج نے لاہور پر حملہ کیا تو بہادر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے دشمن کے حملے کو ناکام بنا کر بھارتی فوج کو بھاگنے پر مجبور کر دیا اور دفاع پاکستان کے لیئے اپنی جان دے کر پاکستان کی سلامتی کو بچایا 1965کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ائیر مارشل اصغر خان ائیر مارشل نور خان اور فلائٹ کیپٹن راشد منہاس شہید نے فضائی حملے کر کے بھارتی فوج بھاگنے پر مجبور کر دیا اور وطن عزیز کی حفاظت کرتے جام شہادت نوش کیا تاریخ گواہ ہے جب بھی انڈیانے پاکستان کے ساتھ جنگ کی تو ان کو منہ پر کھانی پڑی مودی نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازش کر کے پاکستان کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ کی مدد اور وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی سے 10مئی کو پوری دنیا کے سامنے مودی کے ناپاک عزائم اور دہشت گرد چہرہ پوری دنیا کے سامنے ثابت کیا اور مودی کے گھر میں گھس کر دفاعی حملہ کر کے مودی سرکار کو اس کی اوقات دکھائی اور بھارت کو پوری دنیا کے سامنے دہشت گرد ملک ثابت کیا اور پاکستان کے تمام شہداہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

Comments (0)
Add Comment