محمد شعیب کی سرپرستی میں ایس ٹی ایگل باجوڑ پریمیئر لیگ 2026 کا چیمپئن

باجوڑ (پی پی اے)باجوڑ پریمیئر لیگ 2026 کا شاندار اور سنسنی خیز اختتام ہوگیا، فائنل میں ایس ٹی ایگل نے آر ڈی کے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ ایس ٹی ایگل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر ڈی کے کو 198 رنز کا ہدف دیا۔ زبیر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز کی نصف سنچری اسکور کی، جبکہ زید احمد نے 28 اور محمد داؤد نے 18 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔ہدف کے تعاقب میں آر ڈی کے نے بھرپور مزاحمت کی اور میچ آخری لمحات تک سنسنی خیز رہا، تاہم ایس ٹی ایگل کے باؤلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آر ڈی کے کو ہدف سے 3 رنز دور روک دیا۔ باچا خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 اہم وکٹیں حاصل کیں اور ایس ٹی ایگل کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ٹورنامنٹ میں ایس ٹی ایگل کے محمد داؤد کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔ وکٹ کے پیچھے ان کی عمدہ کارکردگی کو شائقین اور ٹیم انتظامیہ نے سراہا جبکہ زید احمد نے بہترین کپتانی کی۔ ایس ٹی ایگل کی کامیابی میں ٹیم کے مالک محمد شعیب کی بھرپور سرپرستی بھی نمایاں رہی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ٹیم کو بھرپور سپورٹ فراہم کی۔ محمد شعیب کی جانب سے نوجوان کرکٹرز کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کو مقامی کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا گیا۔ ٹائٹل جیتنے کے بعد محمد شعیب نے پوری ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور ٹورنامنٹ انتظامیہ، چیف آرگنائزر لعلی شاہ پختون یار اور فائنل دیکھنے والے ہزاروں تماشائیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ محمد شعیب نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہزاروں روپے کے نقد انعامات بھی تقسیم کیے اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی و حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
فاتح ایس ٹی ایگل کو ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر لعلی شاہ پختون یار کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی پیش کی گئی لعلی شاہ پختون یار کی کاوشیں قابلِ تحسین باجوڑ پریمیئر لیگ 2026 کے کامیاب انعقاد اور شاندار اختتام پر چیف آرگنائزر لعلی شاہ پختون یار خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کی بہترین انتظامی کاوشوں کی بدولت لیگ ایک کامیاب اور یادگار کرکٹ ایونٹ ثابت ہوئی فائنل میں ہزاروں تماشائیوں کی شرکت نے باجوڑ میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور نوجوان کھلاڑیوں میں کھیل کے جذبے کو اجاگر کیا۔ ایس ٹی ایگل کی شاندار فتح، محمد شعیب کی سرپرستی، کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی اور لعلی شاہ پختون یار کی انتظامی کاوشوں نے باجوڑ پریمیئر لیگ 2026 کے فائنل کو ایک یادگار اختتام بخشا

Comments (0)
Add Comment