اسلام آباد (پی پی اے) گلوبل ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر پاکستان (GTEC) کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو مظہر حسین تھتھال نے پرتگال کے سفیر پاؤلو ڈومنگیوس سے اسلام آباد میں پرتگالی سفارتخانے میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان تجارتی و کاروباری تعلقات کے فروغ دوطرفہ تجارت میں اضافے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان براہ راست روابط بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں پرتگال کی ٹریڈ کونسلر حوریہ شیخ GTEC کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ریلیشن شپ لیاقت علی تھتھال اور راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سابق نائب صدر و ڈیپلیکس بیوٹی کلینک کی فرنچائز ہولڈر فرزانہ شاہین بھی موجود تھیں اس موقع پر مظہر حسین تھتھال نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان تجارتی و کاروباری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ GTEC اکستانی برآمد کنندگان صنعتکاروں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو یورپی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے بتایا کہ GTEC کی جانب سے پہلے پاکستان ٹریڈ اینڈ بزنس ڈیلیگیشن ٹو پرتگال کے انعقاد کی تجویز زیر غور ہے جس کا مقصد پاکستانی اور پرتگالی کاروباری برادریوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پرتگالی مارکیٹ کا جائزہ لینا اور دونوں ممالک کے درمیان نئی تجارتی و کاروباری شراکت داری کے مواقع تلاش کرنا ہے مظہر حسین تھتھال نے کہا کہ مجوزہ کاروباری وفد کے ذریعے پاکستانی مصنوعات اور خدمات کو پرتگالی مارکیٹ میں متعارف کرانے براہ راست کاروباری روابط قائم کرنے تجارتی شراکت داری کو فروغ دینے اور پرتگالی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری مشترکہ منصوبوں اور تجارت کے مواقع سے آگاہ کرنے پر توجہ دی جائے گی انہوں نے پاکستان اور پرتگال کے تعلقات کے فروغ میں پرتگالی سفیر پاؤلو ڈومنگیوس کے فعال اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے کاروباری طبقوں کے درمیان مضبوط روابط کے لیے مستقل اور عملی اقدامات ضروری ہیں باقاعدہ کاروباری ملاقاتوں تجارتی وفود کے تبادلے اور مؤثر کاروباری پلیٹ فارمز کے ذریعے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے پرتگال کے سفیر پاؤلو ڈومنگیوس نے GTEC کی جانب سے دونوں ممالک کے کاروباری طبقوں کو قریب لانے کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے تجارتی اور معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا انہوں نے پاکستانی کاروباری اداروں کو پرتگالی مارکیٹ کے مواقع سے متعارف کرانے اور پرتگالی کاروباری برادری کو پاکستان میں دستیاب تجارت و سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ملاقات کے دوران GTEC کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ریلیشن شپ لیاقت علی تھتھال نے پاکستان اور پرتگال کے درمیان باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ مسلسل رابطوں منظم کاروباری سرگرمیوں اور تجارتی وفود کے تبادلے سے دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے پاکستان اور پرتگال کے درمیان تجارت سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے اور آئندہ فالو اَپ مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا GTEC نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی کاروباری اداروں کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی کے نئے راستے پیدا کرنے اور پاکستان کو عالمی کاروباری برادری سے جوڑنے کے لیے تجارتی و سرمایہ کاری کے مضبوط روابط قائم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا