اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں فرانس کے سبکدوش ہونے والے سفیر نکولس گالے نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاک فرانس تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سیاسی روابط، اقتصادی و ترقیاتی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر زور دیا۔ملاقات میں اعلیٰ سطح پر باقاعدہ روابط اور علاقائی و عالمی امور پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے لیے نیک خواہشات جبکہ سفیر نکولس گالے کے لیے مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا