اسلام آباد (پی پی اے) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے روز مختلف میدانوں میں دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے۔ ایبٹ آباد سٹیڈیم میں غنی نے ایم آئی ٹی سلیوشنز کو ایک اننگز اور 140 رنز سے شکست دے دی غنی نے کپتان محسن ریاض کی شاندار سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے اور 266 رنز کی برتری حاصل کی محسن ریاض نے 212 گیندوں پر 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 124 رنز بنائے، جو ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی پانچویں سنچری ہے غنی کی جانب سے علی رزاق، شاداب خان اور خرم شہزاد نے نصف سنچریاں اسکور کیں ایم آئی ٹی سلیوشنز کے فاسٹ باؤلر محمد اسماعیل نے 6 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی ٹیم دوسری اننگز میں 126 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ غنی کے فاسٹ باؤلر علی شبیر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں پی ٹی وی کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف مشکلات سے دوچار ہے ایس این جی پی ایل کے پہلی اننگز کے 347 رنز کے جواب میں پی ٹی وی کی ٹیم 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایس این جی پی ایل کے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر عبدالسبحان نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اطہر محمود نے بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ایس این جی پی ایل کے اذان اویس نے پہلی اننگز میں شاندار 167 رنز بنائے۔ تیسرے روز پی ٹی وی کی ٹیم فالو آن کرے گی ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں او جی ڈی سی ایل نے سٹیٹ بینک کو میچ جیتنے کے لیے 124 رنز کا ہدف دے دیا او جی ڈی سی ایل کی ٹیم دوسری اننگز میں 142 رنز پر آل آؤٹ ہوئی سٹیٹ بینک کے آفاق آفریدی نے 5 جبکہ سراج الدین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سٹیٹ بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں 215 رنز بنا کر صرف 19 رنز کی برتری حاصل کر سکی تھی او جی ڈی سی ایل کے فاسٹ باؤلر آفتاب احمد نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی نے پہلی اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 643 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی محمد سلیمان نے کیریئر کی بہترین 182 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سلمان علی آغا 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کے آر ایل کے اسپنر عثمان طارق نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کے آر ایل نے کھیل کے اختتام تک 42 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا لیے ہیں