ورلڈ کپ 2027، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

آسٹریلیا افغانستان اور زمبابوے بھی گروپ اے میں پاکستان کے حریف ہوں گے

اسلام آباد (پی پی اے) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے گروپس جاری کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان کو گروپ اے میں بھارت آسٹریلیا افغانستان اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ ایک ٹیم کوالیفائر اے کے ذریعے گروپ کا حصہ بنے گی گروپ بی میں بنگلہ دیش انگلینڈ جنوبی افریقہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ کوالیفائر بی سے آنے والی ٹیم بھی گروپ بی میں شامل ہوگی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 جنوبی افریقہ زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا عالمی کپ میں پاکستان اور بھارت کی ایک ہی گروپ میں موجودگی کے باعث شائقین کرکٹ کی توجہ روایتی حریفوں کے ممکنہ مقابلے پر مرکوز ہوگئی ہے گروپ اے میں پاکستان بھارت آسٹریلیا افغانستان اور زمبابوے جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش انگلینڈ جنوبی افریقہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں دونوں گروپس میں ایک ایک ٹیم کوالیفائر کے ذریعے شامل ہوگی

Comments (0)
Add Comment