پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر گولڈ میڈل میچ میں جگہ بنالی

ناگویا جاپان (پی پی اے) ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 کے مینز کرکٹ ٹورنامنٹ کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے پاکستان اور بھارت گولڈ میڈل کے لیے مدمقابل ہوں گے جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش تیسری پوزیشن کے میچ میں برونز میڈل کے لیے آمنے سامنے ہوں گے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی میچ کو 13 اوورز تک محدود کیا گیا جس میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے پاکستان نے 112 رنز کا ہدف 11.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو تیز آغاز فراہم کیا جبکہ مڈل آرڈر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کے تعاقب میں اہم کردار ادا کیا. دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان گولڈ میڈل میچ کی لائن اپ مکمل ہوگئی. پاکستان اور بھارت کے درمیان گولڈ میڈل میچ 3 اکتوبر کو جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان برونز میڈل میچ بھی 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا دونوں مقابلے کوروگی اسپورٹس پارک نیسشن میں ہوں گے. پاکستان مینز کرکٹ ٹیم اب ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کے لیے بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی.

Comments (0)
Add Comment