ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے 211 رنز بنائے، پاکستان 192 رنز تک محدود، حسن نواز 96 رنز کے ساتھ نمایاں

نِسِن (جاپان) (پی پی اے) ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے طلائی تمغے کے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے اور پاکستان کو کامیابی کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی اننگز میں ابھشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ تلک ورما نے 22 گیندوں پر ناقابلِ شکست 51 رنز بنائے پاکستانی ٹیم 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 192 رنز بنا سکی۔ حسن نواز نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سائم ایوب نے 29 رنز بنائے تاہم پاکستانی بیٹرز مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکے
بھارت نے 19 رنز کی فتح کے ساتھ ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کا طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ پاکستان کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا فائنل جاپان کے شہر نِسِن کے کوروجی اسپورٹس پارک میں کھیلا گیا جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا

Comments (0)
Add Comment