پاکستان انڈر 19 ویمنز نے سری لنکا کو شکست دے دی

کومل خان کی شاندار نصف سنچری پاکستان نے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی

فیصل آباد (پی پی اے) پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز میں سری لنکا ویمنز انڈر 19 کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا پاکستان کی کامیابی میں کومل خان نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری اسکور کی قومی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ اور پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا یہ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی فیصل آباد میں جاری ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز میں پہلی فتح ہے

Comments (0)
Add Comment