بنگلہ دیش نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی

فیصل آباد (پی پی اے) رواج پریزنٹس یونیورسٹی آف لاہور ویمنز انڈر 19 ٹی20 سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے پاکستان ویمنز انڈر 19 کو 13 رنز سے شکست دے دی فیصل آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے جواب میں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 126 رنز بنا سکی یوں بنگلہ دیش نے 13 رنز سے کامیابی اپنے نام کرلی

Comments (0)
Add Comment