سندھ انڈس نے خیبر کو ہرا کر انڈر 17 سیمی فائنل میں جگہ بنالی

اسلام آباد (پی پی اے) پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 میں سندھ انڈس نے شاندار واپسی کرتے ہوئے کے پی کے خیبر کو 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں کے پی کے خیبر نے 23ویں منٹ میں عاطف کے گول کی بدولت برتری حاصل کی تاہم سندھ انڈس نے موسٰی اور رافع کے گولز کی مدد سے مقابلے کا رخ تبدیل کردیا سندھ انڈس نے 79ویں منٹ میں رافع کے دوسرے گول کے ذریعے برتری 4-2 کردی تاہم کے پی کے خیبر نے 84ویں منٹ میں عاطف کے دوسرے گول سے خسارہ 4-3 کردیا اختتامی لمحات میں کے پی کے خیبر نے برابری کی بھرپور کوشش کی تاہم سندھ انڈس نے برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی دونوں ٹیموں کے گول کیپرز کی غلطیاں بھی میچ کے نتیجے میں اہم ثابت ہوئیں جبکہ مقابلے کے دوران دونوں جانب سے جارحانہ اور تیز رفتار کھیل دیکھنے کو ملا دن کے دوسرے میچ میں بلوچستان بولان اور اسلام آباد مارگلہ کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا اسلام آباد مارگلہ کی جانب سے شہزیب نے 24ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم بلوچستان بولان کے شیراز نے 34ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کردیا. دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کے لیے بھرپور کوشش کی تاہم کوئی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی 67ویں منٹ میں فہیم کو ریڈ کارڈ دکھائے جانے کے بعد بلوچستان بولان دس کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی اس کے باوجود ٹیم نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے ایک قیمتی پوائنٹ حاصل کیا. دونوں میچز میں مجموعی طور پر 8 گول اسکور ہوئے اور چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا

Comments (0)
Add Comment