پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سری لنکن ٹیم کی راولپنڈی میں بھرپور ٹریننگ

سری لنکن کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سری لنکن کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کیا مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی سیشن کے دوران بیٹنگ.بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں اور سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا دونوں ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 11 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے

Comments (0)
Add Comment