اسلام آباد (پی پی اے) پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں راؤنڈ کا پہلا دن بارش سے متاثر رہا ملک کے چار مختلف مقامات پر جاری میچز میں سے تین مقابلے تاخیر سے شروع ہوئے جبکہ پشاور میں کے آر ایل اور اسٹیٹ بینک کا میچ بارش کے باعث شروع نہ ہوسکا ایبٹ آباد میں غنی کرکٹ ٹیم نے 67 رنز پر سات وکٹیں گنوا دیں پی ٹی وی کے کاشف علی نے 30 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا راولپنڈی میں ایم آئی ٹی سلوشنز نے 54 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے حسنین ندیم 87 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد فاروق نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ او جی ڈی سی ایل کے آفتاب احمد نے 39 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی نے سات اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رنز بنائے محمد حریرہ 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے