راولپنڈی میں کرکٹ مقابلوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل

راولپنڈی (پی پی اے) راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز سمیت آئندہ بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے گلاس فیکٹری روڈ، یونین کونسل 32 کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن سمیت انسدادِ سموگ اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی کی ہدایات پر اسٹیڈیم روڈ، مری روڈ، ڈبل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں واشنگ، سوئیپنگ اور زیرو ویسٹ آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں اور صفائی ورکرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔ 9 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے موقع پر اسٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ صفائی ورکرز میچ سے قبل اسٹیڈیم، ڈبل روڈ اور ملحقہ علاقوں کو مکمل زیرو ویسٹ بنائیں گے جبکہ میچ کے اختتام کے بعد بھی فوری صفائی آپریشن کیا جائے گا۔ اسی طرح راولپنڈی میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز اور پاکستان، سری لنکا ٹیسٹ میچ کے دوران بھی صفائی کے خصوصی انتظامات جاری رہیں گے۔ دریں اثنا گلاس فیکٹری، یونین کونسل 32 میں ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی کمیونیکیشن ٹیم نے مارکیٹ آگاہی مہم چلائی۔ اس دوران شہریوں اور دکانداروں کو انسدادِ سموگ اقدامات، صفائی ستھرائی اور کچرے کی مناسب تلفی کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی کارروائیاں بھی شہر بھر میں جاری ہیں۔ مختلف علاقوں میں انسپکشن کے دوران کوڑا کرکٹ پھیلانے اور صفائی کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ افراد کو وارننگ نوٹس جاری کرکے صفائی کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جا رہی ہے

Comments (0)
Add Comment