پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری شروع کردی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن پہلا میچ نو اکتوبر کو ہوگا

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا پاکستانی کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹریننگ سیشن سے قبل کھلاڑیوں کو پریکٹس پلان سے آگاہ کیا اور مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے ہدایات دیں باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے نیٹ سیشن کے دوران قومی ٹیم کے باؤلرز کو مختلف گر اور باؤلنگ کی تکنیکیں سکھائیں جبکہ بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ اور فیلڈنگ کوچ منصور امجد نے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف مشقوں میں حصہ لیا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Comments (0)
Add Comment