اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کے سابق کپتان اور اوپننگ بیٹر سلمان بٹ آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ سلمان بٹ نے پاکستان کی جانب سے 135 بین الاقوامی میچز میں نمائندگی کی اور مجموعی طور پر 5 ہزار 209 رنز اسکور کیے، جن میں 11 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ سلمان بٹ نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ حلقوں کی جانب سے سلمان بٹ کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی گئی ہے.