اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کی خواتین ہاکی ٹیموں کے لیے تربیتی کیمپ کے انعقاد کی غرض سے دو ڈچ کوچز رچرڈ سنیئر اور رابرٹ جسٹس پاکستان پہنچ گئے ہیں دونوں کوچز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ رچرڈ سنیئر اور رابرٹ جسٹس اپنی مہارت اور تجربے کی بدولت پاکستان کی نوجوان خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے اور قومی ہاکی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو جدید ہاکی تکنیک، کھیل کی حکمت عملی اور فٹنس کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے دونوں کوچز کی خدمات کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے. رچرڈ سنیئر اور رابرٹ جسٹس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا ہے