پریزیڈنٹ ٹرافی پانچویں راؤنڈ کے دوسرے روز چار مقامات پر کھیل جاری

حسنین ندیم کی سنچری، خالد عثمان اور شاہنواز دھانی کی شاندار بولنگ مختلف ٹیموں کی پوزیشن مستحکم

اسلام آباد (پی پی اے) پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے روز چار مقامات پر کھیل جاری رہا جہاں حسنین ندیم نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ خالد عثمان اور شاہنواز دھانی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ایبٹ آباد میں غنی کی ٹیم پہلی اننگز میں 102 رنز پر آؤٹ ہوگئی حارث رؤف نے چار جبکہ اسرار حسین اور کاشف علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جواب میں پی ٹی وی نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی تیمور خان 97 اور یاسر خان 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد عمار 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں خرم شہزاد نے دو وکٹیں حاصل کیں پشاور میں پہلے روز بارش کے باعث کھیل نہ ہونے کے بعد کے آر ایل اور سٹیٹ بینک کے درمیان میچ شروع ہوا کے آر ایل نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک آٹھ وکٹوں پر 127 رنز بنائے محمد عباس اور شاہد عزیز نے تین تین جبکہ سراج الدین نے دو وکٹیں حاصل کیں ثاقب خان 35 رنز کے ساتھ کے آر ایل کے نمایاں بیٹر رہے راولپنڈی میں حسنین ندیم نے شاندار 121 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 18 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا تاہم ایم آئی ٹی سلوشنز کی ٹیم پہلی اننگز میں 223 رنز پر آؤٹ ہوگئی خالد عثمان نے چھ وکٹیں حاصل کرکے او جی ڈی سی ایل کی ٹیم کو 193 رنز پر ڈھیر کردیا روہیل نذیر نے 110 گیندوں پر 52 رنز بنائے ایم آئی ٹی سلوشنز کو پہلی اننگز میں 30 رنز کی برتری حاصل ہوئی اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رنز بنا لیے اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی کی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز پر آؤٹ ہوگئی محمد شایان 66 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے شاہنواز دھانی نے پانچ جبکہ شہزاد گل نے چار وکٹیں حاصل کیں جواب میں ایس این جی پی ایل نے کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لیے اذان اویس 53 اور شان مسعود 45 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 81 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے

Comments (0)
Add Comment