آئی سی سی رینکنگ، ابرار احمد ون ڈے باؤلرز میں دوسری پوزیشن پر براجمان

اسلام آباد (پی پی اے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرلی ہیں ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کے ابرار احمد 675 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی 604 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں افغانستان کے راشد خان 714 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں بھی راشد خان 720 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ابرار احمد 718 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم 689 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ بھارت کے شبمن گل 841 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 818 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے ایشان کشن 902 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور ابھیشیک شرما 887 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں.

Comments (0)
Add Comment