اسلام آباد (پی پی اے) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں راؤنڈ کے تیسرے روز کا کھیل مکمل ہوگیا، ایم آئی ٹی سلوشنز نے او جی ڈی سی ایل کو 75 رنز سے شکست دے دی او جی ڈی سی ایل کی ٹیم 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی سعد خان نے 96 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ایم آئی ٹی سلوشنز کے خالد عثمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 62 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں دیگر میچز میں پی ٹی وی کی ٹیم 428 رنز پر آؤٹ ہوگئی محمد عمار نے 124 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی غنی گلاس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنا لیے ہیں حماد بٹ 63 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں کے آر ایل کی ٹیم 144 رنز پر آؤٹ ہوگئی شاہد عزیز نے 5 وکٹیں حاصل کیں کے آر ایل نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا لیے ہیں ایک اور میچ میں سٹیٹ بینک کی ٹیم 56 رنز پر آؤٹ ہوگئی ارشد اقبال نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کنگز مین اکیڈمی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا لیے ہیں اور اسے 150 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے