اسلام آباد (پی پی اے) W15 اسلام آباد ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ 2026 کا پہلا مرحلہ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 17 ممالک سے تعلق رکھنے والی 30 کھلاڑیاں شریک ہیں چیمپئن شپ میں فرانس چین روس ڈنمارک میکسیکو، ازبکستان جنوبی افریقہ نیدرلینڈز کوریا نیپال جاپان ہانگ کانگ جرمنی تھائی لینڈ ترکیہ جمہوریہ چیک اور پاکستان کی کھلاڑیاں ایکشن میں ہیں فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹے جو عالمی درجہ بندی میں 624ویں نمبر پر ہیں، ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہیں بین الاقوامی ایونٹ کو فاطمہ گروپ اسپانسر کر رہا ہے.خواتین سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں ایسٹرڈ سیروٹے فرانس نے گلوریا لیونسکی جمہوریہ چیک کو 6-2، 6-4 سے جولیا خرامتسووا (روس نے ابھیلاش بستا نیپال کو 6-3، 6-0 سے شکست دی.کامن وان یودپیتچ تھائی لینڈ نے فلورینٹین ڈیکرز نیدرلینڈز کو 6-2، 6-0، انستاسیا کوپاریف جرمنی نے واروارا روبٹسوا روس کو 6-4، 6-2، کسینیا لاسکوتووا روس نے سوفیا سوسلووا روس کو 6-3، 6-2 سے ہرایا.سیویل یلدیشیوا ازبکستان نے ایما وان پوپل نیدرلینڈز کو 7-5، 6-4، ووزوکو مدلولوا جنوبی افریقہ نے سوزونا اوگاوا جاپان کو 7-6(6)، 6-1 جبکہ صابرینا اولیمجانوا ازبکستان نے ایلینا جمشیدی ڈنمارک کو 6-2، 6-1 سے شکست دی.خواتین ڈبلز کے کوارٹر فائنلز میں ایسٹرڈ سیروٹے فرانس اور سباستیانی لیون میکسیکو نے اشنا سہیل اور مہین آفتاب قریشی کو 6-2، 6-0 سے انستاسیا کوپاریف جرمنی اور سیویل یلدیشیوا ازبکستان نے ایما وان پوپل نیدرلینڈز اور ایلینا جمشیدی ڈنمارک کو 6-2، 7-5 سے شکست دی کی یاؤ چیونگ ہانگ کانگ اور سوزونا اوگاوا جاپان نے ووزوکو Crystal اور وارونا مدلولوا (جنوبی افریقہ) کو 7-5، 7-6(2) جبکہ جیونگ مون (کوریا) اور کامن وان یودپیتچ (تھائی لینڈ) نے کسینیا لاسکوتووا اور جولیا خرامتسووا (روس) کو 6-3، 6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
چیمپئن شپ کے مزید مقابلے 9 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوں گے