پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز پی سی بی لائیو پر براہ راست نشر ہوگی

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 9 اکتوبر سے شروع ہوگی جس کے تینوں میچز پاکستان کرکٹ بورڈ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پی سی بی لائیو پر براہ راست نشر کیے جائیں گے.سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تینوں میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے اور شائقین پی سی بی لائیو ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے براہ راست میچز دیکھ سکیں گے اینڈرائیڈ آئی او ایس اور ویب صارفین پی سی بی لائیو کے ذریعے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے براہ راست ایکشن سے جڑ سکیں گے پی سی بی لائیو پر براہ راست میچز کے علاوہ میچ ہائی لائٹس کھلاڑیوں کے انٹرویوز تجزیے اور خصوصی کرکٹ مواد بھی دستیاب ہوگا پی سی بی لائیو پاکستان کرکٹ کے آئندہ مقابلوں کے ساتھ ڈومیسٹک اور آرکائیو کرکٹ مواد بھی شائقین تک پہنچائے گا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز بھی پی سی بی لائیو پر براہ راست نشر کی گئی تھی جس کے بعد پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کے آئندہ لائیو ایکشن کو بھی اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر شائقین کے لیے دستیاب رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی لائیو پر لائیو کرکٹ کے حوالے سے ٹی وی کمرشل بھی جاری کردیا ہے

Comments (0)
Add Comment