لاہور (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی خصوصی درخواست پر حکومت پنجاب اور اسپورٹس بورڈ پنجاب نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور اور اس سے ملحقہ پریکٹس پچ کی مکمل تجدید اور اپ گریڈیشن کے لیے 40 کروڑ روپے کی خطیر رقم منظور کر لی ہے. پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل کے مطابق منصوبے کے تحت نیشنل ہاکی اسٹیڈیم اور پریکٹس پچ پر نئی ایسٹرو ٹرف بچھائی جائے گی جبکہ اسٹیڈیم کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کی مرمت و تجدید بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنایا جائے گا