راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 183 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا کپتان صاحبزادہ فرحان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا پاکستان کی کامیابی میں صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اہم کردار ادا کیا صاحبزادہ فرحان نے 53 گیندوں پر 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور چار چھکے شامل تھے، جبکہ معاذ صداقت نے 29 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے فخر زمان نے 13 گیندوں پر 21 رنز اسکور کیے، جبکہ خواجہ نافع 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان نے 18.5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا کر میچ اپنے نام کرلیا اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے لہیرو اودارا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 91 رنز اسکور کیے جن میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا کامندو مینڈس نے 18 گیندوں پر 23 جبکہ داسن شناکا نے 15 گیندوں پر 18 رنز بنائے سری لنکا کی جانب سے اضافی رنز کی تعداد 29 رہی پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے چار اوورز میں 36 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں محمد عمران نے چار اوورز میں 21 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رضا اللہ شاداب خان اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا اور مہیش تھیکشانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نووان تھشارا اور دشمنتھا چمیرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا پاکستان کی پلیئنگ الیون صاحبزادہ فرحان (کپتان) فخر زمان معاذ صداقت حسن نواز صائم ایوب شاداب خان خواجہ نافع (وکٹ کیپر) محمد عمران رضا اللہ نسیم شاہ اور ابرار احمد سری لنکا کی پلیئنگ الیون کوسل مینڈس (کپتان) لہیرو اودارا کامل مشارا کامندو مینڈس سہان آراچچیگے داسن شناکا دُنتھ ویلالاگے مہیش تھیکشانا دشمنتھا چمیرا ایشان ملنگا اور نووان تھشارا پاکستان کی جانب سے رضا اللہ اور محمد عمران نے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ اتوار 11 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو اسی مقام پر ہوگا