اسلام آباد (پی پی اے) ڈبلیو 15 اسلام آباد ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ 2026ء کے پہلے مرحلے کے مقابلے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں جہاں خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنلز اور ڈبلز سیمی فائنلز کے مقابلے مکمل ہوگئے سنگلز میں فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹے سمیت چار کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ ڈبلز فائنل کے لیے دونوں جوڑیوں کا فیصلہ ہوگیا چیمپئن شپ میں 17 ممالک فرانس چین روس ڈنمارک میکسیکو ازبکستان جنوبی افریقہ نیدرلینڈز کوریا نیپال جاپان ہانگ کانگ جرمنی تھائی لینڈ ترکیہ جمہوریہ چیک اور پاکستان کی مجموعی طور پر 30 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹے عالمی درجہ بندی میں 624ویں نمبر پر ہیں اور ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہیں ایونٹ کی سرپرستی فاطمہ گروپ کر رہا ہے خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنلز کے نتائج ازبکستان کی سیول یولدوشیوا نے جرمنی کی اناستاسیا کُپاریف کو 4-6، 4-6 سے شکست دی فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹے نے روس کی جولیا خرامتسووا کو 0-6 ,2-6 سے ہرایا تھائی لینڈ کی کامونوان یودپیتچ نے ازبکستان کی سبرینا اولیمجانوا کو 1-6، 3-6 سے شکست دی جبکہ جنوبی افریقہ کی ووزوکو مدلولوا نے روس کی کسنیا لاسکوتووا کو 6-1، 1-6، 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی خواتین کے ڈبلز سیمی فائنلز کے نتائج کوریا کی جیونگ مون اور تھائی لینڈ کی کامونوان یودپیتچ نے جرمنی کی اناستاسیا کُپاریف اور ازبکستان کی سیول یولدوشیوا کو 3-6، 3-6 سے شکست دی دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹے اور میکسیکو کی سباستیانی لیون نے ہانگ کانگ کی کی یاؤ چیونگ اور جاپان کی سوزونا اویگاوا کو 2-6، 5-7 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی چیمپئن شپ کے مقابلے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں