ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ عباس آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے عباس آفریدی کی قیادت میں سات رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا گرین شرٹس نے 2025 کے فائنل میں کویت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد احمد دانیال محمد عرفان خان، خواجہ نافع محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں ذم رضا کچلو انجام دیں گے ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں کو تین.تین ٹیموں پر مشتمل چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں آسٹریلیا انگلینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ ڈریگنز اسکاٹ لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ہوں گی.

Comments (0)
Add Comment