سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی، رضا اللہ کی جگہ سلمان مرزا شامل

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرے گا پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور رضا اللہ کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان معاذ صداقت حسن نواز، صائم ایوب شاداب خان خواجہ نافع محمد عمران نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں دوسری جانب سری لنکا کی قیادت کوشل مینڈس کر رہے ہیں۔ سری لنکن ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں پاتھم نسانکا کی جگہ درج فہرست کھلاڑی لہیرو اودارا، سنیٹ جے وردھنے کامندو مینڈس سہان آراچچیگے داسن شناکا چمیندو وکرما سنگھے مہیش تھیکشنا، ایشان ملنگا، بنورا فرنینڈو اور نووان تھشارا شامل ہیں سری لنکا کے متبادل کھلاڑیوں میں کمیل مشارا، دونیت ویلالاگے، وجے کانتھ ویاسکانتھ اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے

Comments (0)
Add Comment